میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراعلی محسن نقوی

Jan 08, 2024 | 15:26:PM
میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراعلی محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رامے علی )نگراں وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،کوئی تجویززیرغور نہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے کہا کہ  وزراء ہر روز منصوبوں پر موجود ہوتے ہیں،ہروزیرمختلف منصوبوں پر پورا پورا وقت دے رہاہے،ہماری پوری کوشش ہے کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرائیں،جہاں جہاں مسائل ہیں،میٹنگ کرکے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا  کہ  ہم سے الیکشن کمیشن جو فیڈ بیک مانگے گا ہم انہیں دیں گے،مہنگائی کے حوالے سےروزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن ہورہاہے،گرانفروشوں کو آج پکڑتے ہیں،کل وہ باہر ہوتے ہیں،گرانفروشوں کے خلاف قانون سخت ہونے چاہئیں،پوری امید ہے کہ اگلی حکومت جو آئے گی وہ ہم سے بہتر کام کرے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،کوئی تجویززیرغور نہیں،لیسکو سے متعلقہ حائل رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی،وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر لاہور کو لیسکو سے متعلق مسائل دور کرنے کا ہدف دیدیا،محسن نقوی نے کہا کہ  موسم کی خرابی کے باعث پراجیکٹ میں تاخیر ہے،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں اس لیے پراجیکٹ میں کچھ تاخیر ہے ،سی بی ڈی حکام کو طلب کرلیا گیا ہے،ان کے ساتھ میٹنگ کرکے رکاوٹ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائےگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی ایس ایل تھری منصوبےکاجائزہ لینےپہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، محسن نقوی کو کنٹریکٹر کی جانب سےپراجیکٹ میں آنیوالی رکاوٹوں پر آگاہ کیاگیا، جبکہ  سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نےبھی منصوبے پر بریفنگ دی۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی  نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈکاتفصیلی دورہ کیا،والٹن روڈریلوےکراسنگ فلائی اوورپراجیکٹ پرتعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عوال الناس کیلئے پنجاب حکومت کا ایک اور اقدام وزیر اعلی نے بڑا حکم دے دیا

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ  22روزہوگئےتاحال منصوبہ ٹائم لائن سےپیچھےہے،اگرایسےہی رہاتوفلائی اوورپراجیکٹ مکمل کیسےہوگا؟اگرمسائل تھےتوبتائےجاتے،منصوبےکےآثارنظرنہیں آرہے،ایک ایک دن قیمتی ہے ، مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،لاہور پل کو ملانے والے پل پر بھی کام شروع نہیں کیا گیا۔

محسن نقوی نے  شہریوں کوآسان آمد و رفت کیلئےاس پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا، پیشرفت کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
وزیراعلی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈکلمہ چوک تاوالٹن روڈ تک آسان رسائی دیگا،منصوبہ قائدڈسٹرکٹ اورسی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دے گا۔

وزیراعلی کو  سی بی ڈی اورنیسپاک حکام نےمنصوبےپرہونیوالی پیشرفت بارے بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوےکراسنگ فلائی اوورکی148میں سے130پائلزمکمل کرلی گئی ہے،گرڈرز اور ایم ایس سی وال کی کاسٹنگ جاری ہے،والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کے گرڈرز کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی100 فیصد سب بیس واٹر باونڈ اور ٹاپ20 مکمل کر لی گئی،والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور دو طرفہ 3 لینز پر مشتمل ہوگا۔