وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مناواں میں میو کینسر ہسپتال کو جنوری میں مکمل کرنے کا حکم

Jan 08, 2024 | 12:04:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مناواں میں میو کینسر ہسپتال کو جنوری میں مکمل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا  ایک  اور احسن اقدام،مناواں میں میوکینسرہسپتال کوجنوری میں مکمل کرنیکاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں محسن نقوی نے مناواں میں میو کینسر ہسپتال کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  مناواں کینسرہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے فی الفورضروری اقدامات کئے جائیں،کینسرہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی۔

 محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں،پوری کوشش ہے کہ سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے جو عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا،غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

 اس کے علاوہ اجلاس میں ہسپتال کےتمام انتظامی ومالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی کےسپرد کر دیا گیا ،میوہسپتال کےکینسروارڈکوبھی مناواں کینسر ہسپتال میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے۔
اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز سمیت متعلقہ حکام نے  شرکت کی۔