نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئے  ڈیٹ شیٹ جاری

Jan 08, 2024 | 11:04:AM
نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئے  ڈیٹ شیٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

 تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے میٹرک کے پیپز شروع ہونگے،پہلا پیپر سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،2 مارچ کو پنچابی ،4 کو انگریزی اور 5 کو عربی کا پیپر لیا جائے گا،6 مارچ کو کیمسٹری ،جنرل سائنس اور 7 مارچ کو ایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا،8 کو فزکس ،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی جبکہ 18 مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔

 نہم کے پیپرز19 مارچ کو شروع ہونگے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا۔20 مارچ کو انگریزی اور21 کو عربی کا پیپر ہوگا۔نہم جماعت کا آخری پیپر 4اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

مذکورہ ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

پی بی سی سی کے تمام ممبران نے ڈیٹ شیٹ کی منظوری کیلئے دستخط بھی کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ گر گیا