راولپنڈی: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

Jan 08, 2024 | 12:56:PM
راولپنڈی کے علاقے تھانہ چونترہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عینی شاہدین ) راولپنڈی کے علاقے تھانہ چونترہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے گاڑی روک کر مقتولین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شجاع، عاطف اور 8سالہ انابیہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شامل ہیں۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس سجاد الحسن کا کہنا ہے کہ لعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تھانہ چونترہ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: "دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا"بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کو دیکھتے ہی قہقہہ لگادیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا جو برطانیہ سے آنے کے بعد گھر جارہا تھا۔