مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل

Jan 08, 2023 | 19:52:PM
پی پی 47،منتخب رکن پنجاب اسمبلی، مولانا غیاث الدین، دوبارہ مسلم لیگ ن، شامل
کیپشن: مولوی غیاث الدین وزیراعظم کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی پی47نارووال سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت سے سینیٹر غفور حیدری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو