معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کرگئے

Jan 08, 2021 | 20:55:PM
معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، سیٹھ عابد کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف بزنس مین اور صنعتکار سیٹھ عابد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں، سیٹھ عابد فالج کے حملے کے باعث علیل تھے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹھ عابد کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
سیٹھ عابد کی رہائشگاہ سٹریٹ نمبر7 فیز ٹو ڈیفنس میں واقع ہے۔ حافظ ایاز مسجد فیز ٹومیں ادا کی جائے گی۔ سیٹھ عابد کا تعلق قصور سے ہے، جبکہ ان کے والد کراچی کی صرافہ مارکیٹ کی بڑی مشہور شخصیت تھے، سیٹھ عابد کے کردار کے بارے بہت ساری قیاس آرائیوں کی بنا پر ان کو پراسرار شخصیت کے طور بھی دیکھا جاتا رہا، انکو ان کی جائیدادوں ، لاہور میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور خیراتی ادارے چلانے کے طور بھی جانا جاتا رہا، اسی طرح ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ جب امریکا نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو سیٹھ عابد نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔
سیٹھ عابدکے بیٹھے حافظ ایاز کو جب نومبر 2006 میں لاہور میں ان کے محافظ نے شوٹ کر دیا تھا، اس وقت بھی یہ خبروں میں رہے۔