2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آج چھٹا اور آخری روز ہے جس میں ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئےہیں۔
سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہوریوں کیساتھ غیرملکی سفیر اور شوبز ستارے بھی بسنت کے دیوانے نکلے
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔