طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ یہ اگر اب اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کر دیا جائے گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے صاحبزادے کی ایک مرتبہ پھر شادی طے پا گئی دلہن کس سیاسی گھرانے سے ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں
وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کب تک کوئی خاموشی اختیار کرسکتا ہے، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی بھارت کے خلاف کوئی بات کی ہے۔ اس جماعت کا وطیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کب تک ان کی باتوں اور تنقید کو نظر انداز کیا جائے گا، یہ اس لائق نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دیا جائے، ان کی حیثیت بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! سابق وزیر اعظم کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی