مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پاگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی ایک مرتبہ پھر شادی طے پاگئی ہے،جنید صفدر کی شادی لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
جنید صفدر کی شادی شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی سے طے پا گئی، سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور فیملی کی جانب سے جنید صفدر کی شادی سے متعلق آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں متوقع ہے ،شریف فیملی اور شیخ روحیل فیملی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ ایونٹ بھی منعقد کیا جاچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی