ہٹیاں بالا: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرکی گاڑی حادثہ کا شکار

Dec 08, 2025 | 18:25:PM
ہٹیاں بالا: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرکی گاڑی حادثہ کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی جہلم ویلی کے علاقے کھلانہ چارسدہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی،حادثہ میں  فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے حلقہ انتخاب کے علاقہ چارسدہ کھلانہ جا رہے تھے کہ مخالف سمت سےآنے والے  کییری ڈبہ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی تاہم اس حادثہ میں  گاڑی میں سوار سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیر دفاع سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات،دفاع،ہوا بازی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال