وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ

Aug 08, 2026 | 14:09:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل ہوگیا، جس کے بعد وہ مدینہ منورہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد پاکستانی وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی!کھیل کی دنیا سے اہم خبر آ گئی

وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

 وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ 

  وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔ 

 نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔