سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ 

Aug 08, 2025 | 15:05:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس 5 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سونےکی قیمت میں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل تیسرے دن نرخ بڑھ گئے، فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 428  روپے کے اضافے سے 3 لاکھ  10 ہزار 956  روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ،ڈالر مزید سستا

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3400 ڈالر پر پہنچ گیا۔

صراف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 14 روپے اضافے سے 4 ہزار 73 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.14 ڈالر مہنگی ہو کر 38.40 ڈالر کی ہوگئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین روز کے دوران 4900 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔