ایمل خٹک کی کتاب پر قومی سلامتی کے سنگین سوالات اٹھ گئے،حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

Sep 07, 2025 | 20:49:PM
ایمل خٹک کی کتاب پر قومی سلامتی کے سنگین سوالات اٹھ گئے،حکومت کا کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ایمل خٹک کی کتاب Understanding Pashtun Resistance پر قومی سلامتی کے سنگین سوالات اٹھ گئے۔

کتاب میں پشتونوں کو ریاست مخالف مزاحمت کے طور پر پیش کیا گیا، دہشتگردی کے شکار ہزاروں پشتونوں کی قربانیاں کو نظرانداز کر دیاگیا۔پشتونوں کا فوج، سیاست، بیوروکریسی اور کاروبار میں تاریخی کردار دانستہ چھپایا گیا۔کتاب کے سرورق پر پاکستان کا غلط نقشہ شائع، جموں و کشمیر کو پاکستان سے الگ دکھایا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  پاکستان کے نقشے کی تضحیک برداشت نہیں ہوگی،نقشہ جات ترمیمی قانون 2020 کے تحت غیر سرکاری نقشہ چھاپنا جرم ہے، سزا 5 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں چاند گرہن آج،دلکش نظارہ کس وقت ہو سکے گا؟صحیح وقت جانیے

ذرائع کے مطابق نقشے سے کشمیر غائب کرنا بھارتی کارٹوگرافی اور پاکستان کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ایسے سرورق کالعدم تحریک طالبان کے پروپیگنڈے سے مشابہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اور ریاستی اداروں نے کتاب ضبط کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان کے نقشے اور کشمیر کے مؤقف کا تحفظ محض قانونی تقاضا نہیں، قومی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمنابھاٹیا آپ کو کیسی لگتی ہیں؟ صحافی کے سوال پر عبدالرزاق نےکیا جواب دیا؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: