تمنابھاٹیا آپ کو کیسی لگتی ہیں؟ صحافی کے سوال پر عبدالرزاق نےکیا جواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ کیمرے پر تمام ہی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سےگفتگو کے دوران صحافی نے عبدالرزاق سے سوال کیا کہ تمنا بھاٹیا آپ کو کیسی لگتی ہیں؟
اس پر عبدالرزاق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام ہی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھٹیا سے ملاقات ہوئے 12 سال ہوگئے ، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی، تمنا بھاٹیا بہت اچھی ایکٹریس ہیں۔
خیال رہےکہ 2020 میں بھارتی میڈیا اور انٹرنیٹ پر یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے تمنا بھاٹیا سے خفیہ شادی کرلی ہے۔
اس کی وجہ ایک پرانی تصویر تھی جس میں اداکارہ اور عبدالرزاق کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 10 ستمبر تک بند رہیں گے
گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ 'مذاق مذاق میں، عبدالرزاق! انٹرنیٹ واقعی ایک مزے کی جگہ ہے'۔ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی!۔
انہوں نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئےگا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔
تمنا بھاٹیا نے وضاحت کی کہ وہ تصویر دراصل ایک جیولری کی دکان کے افتتاح کے موقع کی ہے، جہاں عبدالرزاق اور وہ اتفاقاً شریک ہوئے تھے، یہ بہت عجیب ہوتا ہے جب کسی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو اور لوگ خود سے کہانیاں بنا لیں، لیکن آپ کچھ نہیں کرسکتے، وقت لگتا ہے، پھر آپ کو قبول کرنا پڑتا ہے کہ لوگ جو چاہیں گے وہی سوچیں گے، آپ ہر کسی کو بیٹھ کر سمجھا نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور مستعفی ہوں، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا