لاہور سمیت پاکستان بھر میں چاند گرہن کا آغاز

Sep 07, 2025 | 20:25:PM
لاہور سمیت پاکستان بھر میں چاند گرہن کا آغاز
کیپشن: چاند گرہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)لاہور سمیت پاکستان بھر میں چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گیا۔

پاکستان میں چاند گرہن کا8 بج کر 29 منٹ پر  آغاز ہوا،جزوی گرہن 12 بج کر 56 منٹ پر ختم ہوگاجبکہ آخری مرحلہ 1 بج کر 54 منٹ پر مکمل ہوگا۔

 10 بج کر 31 منٹ سے 11 بج کر 52 منٹ تک مکمل چاند جسے  blood moon بھی کہا جاتا ہے کا نظارہ ہوگا۔

فلکیات ماہرین کے مطابق گرہن کا انسانی زندگی پر کوئی اثر نہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد چاند گرہن دیکھنے  کھلے مقامات پر پہنچ رہی ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ گرہن پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

گرہن کا عروج یا "میکسمم فیز" 11 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں آکر سرخ رنگ اختیار کر لے گا۔ یہ مرحلہ تقریباً ایک گھنٹہ 21 منٹ تک جاری رہے گا۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دوران زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔اس دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے، جس سے چاند کا کچھ حصہ یا پورا حصہ اندھیرے میں چلا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے