قصور :ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا

Sep 07, 2025 | 13:59:PM
قصور :ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے کے لیے جانے والا عمران ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔

ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا جب کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ گاؤں پیال کلاں کا عمران نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے گیا۔

 تتارا کامل گاؤں میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی 2 کشتیاں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:آپ کا بچہ آپ کی بات نہیں سنتا تو آج سے ہی یہ چار کام شروع کر دیں