قصور میں 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، عرس پر 29 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
صوفی شاعر و بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا دوسرا روز ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
عرس پر قصور میں بروز ہفتہ مقامی چھٹی ہوگی، اطلاق ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کرنے والے ضلعی دفاتر اور متعلقہ ضلعی سرکاری اداروں پر ہوگا۔
عرس کے دوسرے روز بھی روح پرور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، زائرین عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی؟ وزیر پٹرولیم نےخوشی کی خبر سنا دی
عرس کے موقع پر دربار اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کل اختتام پذیر ہوں گی۔