علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، کیپٹن (ر) صفدر کا بھی بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کی عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کی جیل مریم نواز نے کاٹی ہے عمران خان 15 دن بھی نہیں کاٹ سکتے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خان صاحب کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان سےپھر رابطہ، سیلاب سے متعلق ایک اور الرٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین کو قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل قرار دیا تھا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو انڈا مارا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈا مارنے والی خاتون کو گھیر لیا، پولیس بیچ بچاؤ کی کوشش کرتی رہی۔ بعد میں پولیس نے انڈا مارنے والی 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔