شادی کی تقریب میں دولہے پر فائرنگ، ویڈیو وائرل

Sep 07, 2023 | 21:04:PM
شادی کی تقریب میں دولہے پر فائرنگ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ کی ریاست دیار بقر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی شادی میں پہنچ کر اس کے دولہا پر فائرنگ کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، مگر لڑکی نے اس کی بات رد کردی تھی، ملزم سے یہ برداشت نہ ہوا اور شادی کی تقریب میں پہنچ کر دولہا پر فائرنگ کردی۔

 اطلاعات کے مطابق موقع پر موجود افراد نے دولہا کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی زندگی بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس حملے کی تفصیلات ترکیہ کے ینی شفق میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے تنگ آکر 22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

مشتعل نوجوان کو ویڈیو میں گولی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے باعث دولہے کے ہمراہ موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔