مہنگائی سے تنگ آکر  22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

Sep 07, 2023 | 20:35:PM
مہنگائی سے تنگ آکر  22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیالکوٹ میں غربت، مہنگائی سے تنگ آکر  22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ نیا میانہ پورہ میں سعد علی نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

غربت مہنگائی سے تنگ آکر سیالکوٹ میں گذشتہ ماہ سے لے کر اب تک 6افراد نے خودکشی کی ہے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ ماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔