خاتون کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ : سرکاری افسراحاطہ عدالت سے گرفتار

Oct 07, 2021 | 20:05:PM
میپکو، خاتون افسر، نازیبا ویڈیو وائرل، ڈائریکٹر
کیپشن: نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی خاتون افسر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا گیا۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ڈائریکٹرمیاں سہیل افضل کو ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا، ملزم کے خلاف خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا،سہیل افضل کے خلاف27جولائی کو ایف آئی اے سائبرکرائم نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم میاں سہیل افضل نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لے کر ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل افضل کو کل جسمانی ریمانڈ کےلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ نے اجے دیو گن کیساتھ اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔وجہ کیا بنی؟