نیب آرڈیننس کوئی این آر او نہیں ترمیم ضرور ہو گی۔۔اسد عمر

Oct 07, 2021 | 15:52:PM
نیب آرڈیننس کوئی این آر او نہیں ترمیم ضرور ہو گی۔۔اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ نیب آرڈیننس کوئی این آر او نہیں،اس میں ترمیم ضرور ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں نہیں ہوگی؟ یہ آرڈیننس اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کیلئے نیب بنایا گیا۔

 اسد عمر نے کہا کہ یہ آرڈیننس کوئی این آراو نہیں ہے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں انجام کو نہیں پہنچتے۔

 وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے  حکومت کے ماتحت تھے جب کہ نیب اس لئے بنا تھاکہ ایک آزاد ادارہ ہو جو حکومت پرچیک اینڈ بیلنس رکھ سکے۔

 یہ بھی پڑھیں: صنم جنگ کی مقبولیت میں اضافہ۔۔انسٹاگرام پر چھا گئیں