صنم جنگ کی مقبولیت میں اضافہ۔۔انسٹاگرام پر چھا گئیں

Oct 07, 2021 | 13:10:PM
 صنم جنگ کی مقبولیت میں اضافہ۔۔انسٹاگرام پر چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر  فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ صنم جنگ کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ انہوں نے خود صرف 203 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور ابھی تک 754 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

 صنم جنگ انسٹا اکاؤنٹ پر اکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی امّی، بیٹی اور بہنوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ  اداکارہ اپنے آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اپنے مداحوں کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ کے ذریعے ہی آگاہ کرتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے مہنگی طلاق۔۔سابق مس برطانیہ کو کتنے ملین ڈالر ملیں گے ؟۔۔جان کر آپ حیران رہ جائینگے