مریم نواز کی تصویر ۔۔۔حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ پر شہباز گل کا رد عمل

Oct 07, 2021 | 10:08:AM
مریم نواز کی تصویر ۔۔۔حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ پر شہباز گل کا رد عمل
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کی تصویر پرحنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو پاکستان کا مستقبل کہا جبکہ  وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تبصرہ کیا ہے ۔

ٹوئٹر پر نون لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے مختلف کیپشنز کے ساتھ مریم نواز کی تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا،ان میں سے ایک ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔

ان تصاویر میں مریم نواز اپنا مخصوص گلاس بھی تھامے ہوئی تھیں۔

 شہباز گل نے حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا کہ ’بی بی یہ پاکستان کا مستقبل ہے کوئی لسی نہیں جو اس گلاس میں ڈال کر محترمہ بغیر گرائے چل کر دکھائیں گی۔‘
 یہ بھی پڑھیں:    مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان