مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

Oct 07, 2021 | 09:45:AM
مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
کیپشن: بلو چستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے ہرطرح کےتعاون کیلئے تیار ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ہرنائی زلزلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل ٹیمز، ادویات، ہیلی کاپٹر، نان فوڈ آئٹمز جلد ہرنائی بھیجے جائیں گے۔

 وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، ہنگامی بنیادوں پرامدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنےکی تیاریاں مکمل ہیں،میر ضیاء اللّٰہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ہرنائی میں آفٹر شاکس۔۔۔زلزلے کے باعث تعلیمی ادارے بند