پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ مطالبات طالبان کے سامنے رکھ دیے، ثالثوں کی مکمل تائید

Nov 07, 2025 | 14:50:PM
پاکستان نے ثبوتوں کے ساتھ مطالبات طالبان کے سامنے رکھ دیے، ثالثوں کی مکمل تائید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترکی کے شہر استنبول میں جاری پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس شواہد اور منطقی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دئیے ہیں۔

ثالثوں نے پاکستان کے پیش کردہ مؤقف کی مکمل تائید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مطالبات شواہد اور بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ثالث افغان طالبان وفد کے ساتھ پاکستان کے ہر نکتے پر تفصیلی اور نکتہ وار گفتگو کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

پاکستانی وفد نے مذاکرات کے دوران واضح کیا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں امن کے عمل کو سبوتاژ کر رہی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

حکام نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی غیر مصدقہ اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بیشتر قیاس آرائیاں یا گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کن صارفین کو پیٹرول نہیں ملے گا ؟

حکام نے مزید وضاحت کی کہ افغان اکاؤنٹس سے پھیلائی جانے والی کئی معلومات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد مذاکراتی عمل کو متاثر کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کی یے کہ پاکستان مذاکرات کے عمل کو سنجیدگی اور بردباری سے آگے بڑھا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔