کن صارفین کو پیٹرول نہیں ملے گا ؟

Nov 07, 2025 | 14:38:PM
 کن صارفین کو پیٹرول نہیں ملے گا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول اسٹینشز انتظامیہ کو کہا ہے کہ ’سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے، گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ’نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علیحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔

صارفین کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں، جلدی میں مخالف سمت والے مقام سے اسٹیشن میں داخل نہ ہوں۔

پٹرول سٹیشن انتظامیہ کو وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پٹرول بھرواتے وقت گاڑی کا انجن بند کرنا ضروری ہے، ایسا نہ کرنے والوں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے رقم نکلوانے والے خبردار

رپورٹس کے مطابق وزارت میں فنی و تنظیمی امور کے سیکرٹری ماجد العتیبی کا کہنا تھا پٹرولسٹیشن اور فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے ضوابط جاری کیے گئے ہیں، اہم ترین مقصد لوگوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔