بینک سے رقم لے جانیوالے شہری کیساتھ بڑی واردات، 50لاکھ سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)خبردار ،ہوشیار! بینک سے رقم لے کر نکلیں تو احتیاط کریں،لاہور میں دن دیہاڑے واردات ، شہری50لاکھ روپے سے محروم ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن میں شہری بینک سے 50لاکھ لے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان فرحان نامی شہری سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ متاثرہ شہری فرحان نے بتایا کہ اس نے بینک سے رقم کاروبار کے لیے نکلوائی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیں،پولیس کے مطابق بینک عملہ بھی تفتیش کے دائرے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس، 27ویں آئینی ترمیم مسترد