ووٹر زفہرستوں کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گیا

Nov 07, 2021 | 14:03:PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان،
کیپشن: انیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظرِ ثانی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  ووٹر زفہرستوں کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق 7 نومبر تا 6 دسمبر کی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ 26 جنوری 2022ء سے 11 مارچ 2022ء پر محیط ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کو ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کا حد سے زیا دہ شوق نوجوان کی موت کی وجہ بن گیا