بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، منصور عثمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دشمن کی ہر سازش کو اتحاد اور ایمان کی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔ یہ باتیں وفاقی حکومت کے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے معرکہ حق سے متعلق اپنے بیان میں کہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایمان کی طاقت اور پیشہ ورانہ قیادت ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہے۔
منصور عثمان نے کہا، دشمن جان لے قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہو تو کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل گھڑی میں معرکہ حق جیتا ہے۔ خطے میں بالادستی کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ہوگی۔ ؎
انہوں نے مزید کہا، بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ دشمن کی ہر سازش کو اتحاد اور ایمان کی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مفاہمت طے پا گئی, آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان