پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی قراردے دیاگیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹریشن کیلئے بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیاگیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی ٰہمدانی ،سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم، ایم شاہد نور،سی ای او ایپکس گروپ امجد علی،ایم شاہد نور،کاشف ادیب، خالد محموداوردیگر نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کانیا نظام متعارف
طارق محمود نے اس موقع پر کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی ہے،ابھی 6ہزار میں سے600سکولوں نے سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروائی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب فوری طور پر کروائی جائے۔
سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے مزیدکہاکہ پچاس فیصد طلباء کو بس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔