بجلی صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کانیا نظام متعارف 

May 07, 2026 | 15:14:PM
 بجلی صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کانیا نظام متعارف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کرادیا ۔
پاور ڈویژن پاکستان کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کے تحت اب ماہانہ بجلی بلوں پر واضح طور پر درج کیا جائے گا کہ صارف کو حکومت کی جانب سے کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔
پاور ڈویژن پاکستان کے ترجمان کے مطابق  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کی سہولت اور حکومتی سبسڈی شفاف طریقے سے صارفین کو پہنچنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے، اب ان صارفین کے ماہانہ بلوں پر جنہیں حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جا رہی ہے واضح طور پر یہ بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ یہ سبسڈی اہل اور مستحق صارفین تک پہنچتی رہے ، بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ دیاجارہا ہے، جسےسکین کرکے صارفین کو ایک لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی، یہ رجسٹریشن محض اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے تاکہ غریب اور بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوناآج بھی 7800روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
وزارت توانائی کے مطابق اس کا مطلب کسی طرح سبسڈی ختم کرنا نہیں ہے، حکومت کا مؤقف ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور اس عمل کا مقصد فقط وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے ضائع ہونے سے بچ سکیں، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ مستقبل میں اہل بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کے تسلسل کے لیے دیے گئے کیو آر کوڈ پر جلد از جلد رجسٹریشن کریں، اگر کسی صارف کو بل پر کوئی غلطی یا دیگر پریشانی ہو تو وہ اپنی متعلقہ بجلی کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، حکومت عوام کی سہولت اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے اور کسی سیاسی یا معاشی دباؤ کے باوجود غریب کا حق ادا کرتی رہے گی۔