سوناآج بھی 7800روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟ 

May 07, 2026 | 13:37:PM
 سوناآج بھی 7800روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 78 ڈالر مہنگاہوکر 4744 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا 6687 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ
فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہوکر 8445روپے کی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بازار میں سونا 111 ڈالر مہنگاہوکر 4666 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیاتھا، دس گرام سونا 9517 روپے مہنگا ہونے کے بعد  4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کاہوگیاتھا۔