ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء)لیسکو میں ایک سے زائد سنگل اور تھری فیز میٹرز لگوانے والے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہو گیا۔
تمام کنکشنز پر فکسڈ چارجز کا نفاذ ہونے کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
تھری فیز اور سنگل فیز میٹرز پر منظور شدہ لوڈ کے مطابق فکسڈ چارجز عائد کئے گئے ہیں،ایم ڈی آئی کی بنیاد پر بھی صارفین پر فکسڈ چارجز کا نفاذ کیا گیاہے جس کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدیدگرمی اورہیٹ ویو؛پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
صارفین نے سلیب ریٹ اور پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں بلنگ کے لئے زیادہ میٹرز لگوائے لیکن وفاقی حکومت نے فکسڈ چارجز لگا کر زیادہ میٹرز والوں سے اضافی بلز وصول کئے،صارفین کو تمام کنکشنز پر ہر ماہ فکسڈ چارجز کی ادائیگی کرنا ہو گی۔