کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ ۔جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی: شیریں مزاری 

May 07, 2021 | 11:14:AM
کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ ۔جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی: شیریں مزاری 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی  ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ دونوں بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دونوں بلز کی منظوری دی۔دونوں بلز کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ  ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان آج3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے