مائرہ قتل کیس کا نیا موڑ۔۔

May 07, 2021 | 01:02:AM
مائرہ قتل کیس کا نیا موڑ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں لندن سے آئی مائرہ کے قتل کی وجہ سامنے آ گئی، مقتو لہ نے قتل سے 15 روز قبل ملزم سعد کے خلاف پولیس کودرخواست بھی دی تھی، پولیس نے اسے تحفظ دیا نہ مقدمہ درج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں لند ن سے آنے والی مائرہ ذوالفقار کے قتل کاواقعہ 3مئی کو پیش آیا۔مائرہ کی جانب سے واقعے سے 15 روزقبل پولیس کو دی جانے والی درخواست سامنے آگئی ہے۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈیفنس بی پولیس نے مائرہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ مائرہ نے اپنی درخواست میں کہا تھاکہ اس کی جان کو خطرہ ہے، پولیس تحفظ فراہم کرے۔درخواست میں مائرہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سعد بٹ نے 17اپریل کو اسلحے کی نوک پر گاڑی میں بٹھایا اور گلبرگ اور فتح گڑھ لے جاکر زیادتی کی کوشش کی لیکن وہ سعد بٹ کو دھکا دے کر گاڑی سے نکل آئی اور 15 پر کال کی، سعد بٹ گاڑی سے نکلا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، سعد بٹ نے جاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
نجی ٹی وی نے دعو یٰ کی ہے کہ مائرہ کی دوسرے ملزم ظاہر جدون کے ساتھ غیر اخلاقی تصویریں بھی سامنے آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق ظاہر جدون اور مائرہ پرانے دوست تھے، پھر ان میں پھوٹ پڑ گئی، مائرہ نے ظاہر جدون کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کروایا اور اور تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں، ایک تصویر میں ظاہر جدون کو معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور زمبابوے آج دو سرے ٹیسٹ میچ میں مد مقا بل