پاکستان اور زمبابوے آج دو سرے ٹیسٹ میچ میں مد مقا بل

May 07, 2021 | 00:49:AM
پاکستان اور زمبابوے آج دو سرے ٹیسٹ میچ میں مد مقا بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہرا رے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،ساجد خان کی جگہ تابش خان کا ڈبیو کروایا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ پچ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے آج ہرارے سٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی،زمبابوے کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کر نے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف