امیر ترین شخصیت کی میت پر رونے دھونے کے لیے ایسی آفر ہوئی کہ۔ ۔۔چنکی پا نڈے کا حیران کن انکشاف 

May 07, 2021 | 00:06:AM
امیر ترین شخصیت کی میت پر رونے دھونے کے لیے ایسی آفر ہوئی کہ۔ ۔۔چنکی پا نڈے کا حیران کن انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بزنس مین کے انتقال پر اس کے گھر والوں نے رابطہ کیااور ان کے گھر پر آ کر رونے دھونے کے لیے لاکھوں روپے کی پیشکش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے بتا یا کہ وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں اس تا جر کی آخری رسومات میں شریک ہو کر تھوڑا رونا دھونا بھی کروں، کیونکہ وہ میری شرکت سے اپنے قرض داروں کو یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ انہوں نے کسی فلم میں سرمایہ لگا رکھا ہے جس کی ریلیز کے بعد وہ تمام قرض لوٹا دیں گے، میں نے اس پیشکش سے انکار کردیا تاہم پھر فیملی کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آگیا اور میں نے ایک اور اداکار کو وہاں بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بولڈ اور گلیمرس ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لوپیز نے سو شل میڈیا کا ماحول گرما دیا