لاہور : قمار باز ی میں ملوث 42 ملزمان گرفتار

Mar 07, 2026 | 10:55:AM
لاہور : قمار باز ی میں ملوث 42 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس کی جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ قمار بازی میں ملوث 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 371 جواری گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کی۔

سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز میں تیزی لائی جائے۔

 آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:پشاور میں پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم ،5 گولیاں لگنےکے باوجود بینک ڈکیتی ناکام بنا دی