پشاور میں پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم ،5 گولیاں لگنےکے باوجود بینک ڈکیتی ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاورمیں پولیس اہلکارنےبہادری کی مثال قائم کردی ، ڈاکوؤں کی پانچ گولیاں کھانےکےباوجودبینک ڈکیتی ناکام بنادی ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں تین مسلح ڈاکوؤں کو بینک میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک کے اندر داخل ہوتے وقت ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی ڈاکوؤں کو روکنے لگے، فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہلکار بہار علی مقابلہ کرتے رہے، 2 دیگر پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کو روکنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے،پولیس کے بروقت ردِعمل سے ڈاکو ڈکیتی کیے بغیر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق صبح دس بجے ڈاکوؤں نے بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی تھی ،واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ،مسلح ڈاکوؤں نے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کا اعلان