اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری 

امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نےجدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنابڑھانےپراتفاق کرلیا

Mar 07, 2026 | 09:51:AM
 اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکہ نے اسرائیل کو151ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو151ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دینے کےلئے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے باعث فوری منظوری ضروری تھی۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایک ہزار پاؤنڈ وزنی 12ہزار جنرل پرپز بم باڈیز بم فروخت کیے جائیں گے،بم باڈیز کی کچھ تعداد امریکی فوجی ذخائر سے فراہم کی جائے گی، انجینئرنگ، لاجسٹکس اور تکنیکی معاونت کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نےجدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنابڑھانےپراتفاق کیاہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکی دفاعی کمپنیوں نےجدیدہتھیاروں کی تیار ی بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 1300 سے زیادہ شہری شہیدہوئے؛ایرانی سفیر
 ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔