اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 1300 سے زیادہ شہری شہیدہوئے؛ایرانی سفیر

ہزاروں افراد زخمی ہوئے اور یہ نمبر بڑھ رہا ہے، جان بوجھ کر سکول، ہسپتال اور شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا 

Mar 07, 2026 | 09:03:AM
اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 1300 سے زیادہ شہری شہیدہوئے؛ایرانی سفیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(24نیوز)اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی کا کہنا ہے اب تک امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1332 شہری شہید ہوئے ہیں۔
نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرامیرسعیدایروانی کاکہناتھاکہ یہ اعداد و شمار ایرانی ہلال احمر کے ہیں اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں:پاسدارانِ انقلاب کا امریکہ کو دو ٹوک چیلنج
ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ نمبر بڑھ رہا ہے، جان بوجھ کر سکول، ہسپتال اور شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا ہے۔