اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو  2 وکٹوں سے شکست دیدی

Mar 07, 2023 | 19:02:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو  2 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: پی ایس ایل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل  سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے 24ویں میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم  کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں کے نقصان  پر مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے ، ملتان کی جانب سے 75، ٹم ڈیوڈ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے  ان کے علاوہ محمد رضوان نے 33 رنز بنائے ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاری خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔ 

یونائیٹد کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو چلتا کیا ۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے تو شاداب خان بطور کپتان ، اعظم خان بطور وکٹ کیپر بلے باز ، ہارڈ ہٹر آصف علی ، آل راونڈر فہیم اشرف ، مبسرخان ، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس شامل ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں کولن منرو ، ایلکس ہیلز، رحمان اللہ ، فضل حق فاروقی شامل ہیں 
 اسی طر ح ملتان سلطانز کی بات کی جائے تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی قیادت میں شان مسعود ، انور علی ، اسامہ میر ، عباس آفریدی ، محمد الیاس اور حسان اللہ شامل ہیں ،غیر ملکی کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ نے آ ج سلطانز کو جوائن کر لیا ہے ، ان کے ساتھ ریلے روسو، ڈیوڈ ملر ، کیرن پولارڈ شامل ہیں ۔

پی ایس ایل شیڈول میں آج دو میچ رکھے گئے تھے ، پہلے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی ۔