وزیراعظم شہباز شریف کا غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

Mar 07, 2023 | 15:08:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے غریب ترین لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی مںظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے غریب ترین لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی مںظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا۔ پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔

ضرور پڑھیں :بل کی عدم ادائیگی: صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

شہباز شریف نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔