بل کی عدم ادائیگی: صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

Mar 07, 2023 | 14:21:PM
بل کی عدم ادائیگی پر کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بل کی عدم ادائیگی پر کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی۔

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر چکے ہیں۔

انچارج اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے پر ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو  ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔

انچارج کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی وفود بھی آکر ٹھہرتے ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین بھی رہائش پذیر ہیں۔

انچارج کا کہنا ہے کہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔