اسلام آباد : پٹرولنگ پولیس ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق،2 زخمی

Mar 07, 2021 | 23:42:PM
اسلام آباد : پٹرولنگ پولیس ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق،2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں پٹرولنگ پولیس ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سب انسپکٹراوردو پولیس اہلکار کنٹینرچوک میں معمول کی چیکنگ پر تھے،پولیس اہلکار نے دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل کو روکا،ملزموں کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے،زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈکانسٹیبل قاسم اورکانسٹیبل قیصر شامل ہیں،فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی جوان قاسم ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کاکہناہے کہ جلد ملزموں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیاجائے گا۔