جی بی الیکشن؛متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ

Jun 07, 2026 | 19:33:PM
جی بی الیکشن؛متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ابھی تک موصول متعدد فارم45کےمطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔

اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا اور ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگرسیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، عوام اپنے ووٹ کےتحفظ کےلیےنتائج کےعمل پرنظررکھیں۔

شفیع جان کا تھاکہ انتخابات کےدوران دیگرسیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑےرہے اور ابھی تک موصول متعدد فارم45کےمطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر خطرناک اسلحہ برآمدہونےکےبعدسیل کردیاگیا