جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر خطرناک اسلحہ برآمدہونےکےبعدسیل کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزادکشمیرپولیس کے چھاپے کے دوران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیتی کے مرکزی دفتر سے اسلحہ برآمد ہو گیا۔ پولیس نے ایک سب مشین گن، ایک بندوق اور ایک پستول برآمد ہونے کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا.
آزادکشمیرحکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو سمجھانے بجھانے اور امن و امان کے لئے مسائل پیدا نہ کرنے پر قائل کرنے کی تمام کوششین ناکام ہونے کے بعد اس انتشاری ٹولے کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفترکوریاست مخالف سرگرمیوں مین ملوث پائے جانے کے سبب بند کر کے سیل کردیا
پولیس نے سیل کرنے سے پہلے ایکشن کمیتی کے مرکزی دفتر میں تلاشی لی تو تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن،ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔
چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ اس دوران کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہ آئی۔
ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں۔
ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔