ٹیسٹی سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب

Jun 07, 2026 | 12:48:PM
 ٹیسٹی سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مزیدار سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، آلو ۲؍ عدد (درمیانی)۔

 بینگن ایک عدد، گاجر ۲؍ عدد، پھول گوبھی ایک پیالی، مٹر کے دانے آدھی پیالی، لوبیا کی پھلی آدھی پیالی۔

 ٹماٹر ۳؍ عدد (درمیانی)، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل ایک پیالی۔

بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر رکھ لیں، پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور بقیہ تمام سبزیوں کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

 ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور لال مرچیں ملا لیں، پھر اس آمیزے سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

 فرائنگ پین میں آدھی پیالی تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں سبزیوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔

 پھر اسی پین میں پیاز کو سنہرا فرائی کریں اور مصالحۃ ملا ہوا گوشت اور ٹماٹر ڈال کر ڈھانک دیں۔

ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اچھی طرح بھونیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی شامل کر دیں۔

 جب درمیانی آنچ پر گریوی پکنے پر آجائے تو فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کیلئے دَم پر رکھ دیں۔

 باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔