آندھی گرج چمک ،موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jul 07, 2023 | 20:18:PM
آندھی گرج چمک ،موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ   ملک کے کن علاقوں میں آندھی ،گرج چمک یا موسلادھار بارش برسے گے اور کن علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج رات  اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ، شما ل مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے  جبکہ کئی مقامات  شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی زیریں سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل کے روز  اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش بھی توقع ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ، مردان،پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، جبکہ کئی مقامات پر  موسلا دھار بارش ژالہ باری کی توقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ،لاہور، بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولپور ، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، چکوال ، اٹک ،جہلم، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشوں سے کون کون سے علاقے ڈوبنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے انتباہ کر دیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان، لورالائی،قلعہ سیف اللہ، کوہلو، سبی، نصیرآباد،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی، قلات،خضدار، لسبیلہ اور آوران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے،سندھ میں لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد ، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ، ٹھٹھہ ، کراچی ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی مقامات میں  موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   کشمیر اور  گلگت بلتستان   میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور  میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔